2 جولائی 2014 - 13:52
فلسطین: دفاع کے لئے عوامی کمیٹیوں کی تشکیل

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے یہودی کالونیوں کے صیہونی باشندوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق صہیونی شر پسندوں کی جانب سے فلسطینیوں پر آئے دن کے حملوں کے بعد جن میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں فلسطینیوں نے عوامی کمیٹیاں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے صہیونی شرپسند باشندے آئے دن فلسطینی علاقوں پر حملے کرکے باغات کو آگ لگادیتےہیں، فصلیں جلادیتے ہیں اور فلسطینیون کا پانی چرا لیتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ صہیونی شرپسندوں نے ایک سترہ سالہ فلسطینی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا۔ یہ واقعہ مقبوضہ قدس میں پیش آیا ہے۔ صہیونی فوجی بھی شرپسند صیہونیوں کی مدد کرتے ہیں۔
.......

/169